لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلوے انتظامیہ کی بدانتظامی، مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا، دیگر ذرائع آمدورفت استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا جبکہ پاکستان ریلویز ٹرینوں کی روانگی اور آمد کو بروقت کرنے کی بجائے صرف معذرت سے کام چلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز عرصہ دراز سے مسافروں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے کے دعوﺅں میں ناکام دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کا ٹرین پر سفر کرنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے جو کہ انتظامیہ کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے جس میں ان کی جانب سے ٹریک سگنل اور دیگر تکنیکی معاملات میں بروقت بہتری نہ لانا ہے ہر دور میں سیاسی شخصیات کی طرف سے ریلویز کو مالی خسارے سے نکالنے اور ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر نتائج صفر دکھائی دے رہے ہیں مسافروں کو بہترین سفر ی سہولیات کی فراہمی کی خاطر لگژری کوچز کی خریداری تو کی جارہی ہے لیکن ٹرینوں کی بروقت آمد ورفت پر عدم توجہ سے مختلف روٹس پر مسافر ٹرینز کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 8 بجے لاہور سے روانہ قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجے لاہور سے روانہ لاہور: فرید ایکسپریس 38-ڈاون کراچی کیلئے صبح 6 بجے کی بجائے 7 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 9-اپ دوپہر 12 بجکر 30 منٹ کی بجائے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچی کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس 33-اپ 10 بجکر 20 منٹ کی بجائے دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر لاہور پہنچی کراچی سے لاہور آنے والی 15-اپ دوپہر 1 بجے کی بجائے 2 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچی کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم 41-اپ 10 بجکر 20 منٹ کی بجائے دوپہر 12 بجے لاہور پہنچی کراچی سے لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیزگام 7-اپ دوپہر 2 بجے کی بجائے دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر لاہور پہنچی تھی ریلویز انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے تکلیف کے مستقل حل کی بجائے معذرت کے پیغام سے کام چلایا جاتا ہے موسم میں بہتری اور ٹریک و دیگر معاملات میں خرابی کو دور کرنے کے باوجود مسافر ٹڑینوں کو بروقت کرنا خواب بن کر رہ گیا ہے عرصہ دراز سے ریلویز مسافروں کو منزل تک بروقت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے اسٹیشن پر انتظار کرنا پڑرہا ہے جو کہ ریلوے انتظامیہ کا ٹرین آپریشن کو بہتر بنانے کی بجائے زبانی جمع تفریق سے کام چلایا جا رہا ہے اس خراب صورتحال کے پیش نظر مسافروں کی جانب سے لاہور سے دیگر شہروں کو جانے کی خاطر ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنے کو اہلیت دی جا رہی ہے اور ریل کے سفر کرنے کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے ریلویز کو مزید مالی مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔ مسافر ٹرینوں کے اوقات کار میں عرصہ دراز سے مسائل کاسامنا ہے جس پر وزیر ریلوے کی جانب سے ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا آرہا ہے لیکن مسئلہ کا حل عملی طور پر زیرو ہے جو کہ مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے ریلوے انتظامیہ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ کی نااہلی، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان
















