پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: (کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی ملی،ایف آئی اے نے صنم جاوید کےخلاف ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔