لاہور:(اپنے رپورٹر سے ،اپنے نمائندے سے)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 اپوزیشن اراکین کےخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے الیکشن کمیشن میںضروری دستاویزات جمع کرادیں،عمرعطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کےخلاف دئیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی ریفرنس میں موجود ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈرملک احمد بچھر نے کہاسپیکر دباﺅ میں ہیں، ریفرنس کا قانونی طریقے سے سامنا کریں گے،اپوزیشن کے معطل اراکین نے بھی کہا سپیکر نے سوچے سمجھے بغیر ریفرنس بھیجا ،چاہتے ہیں مرضی سے احتجاج کریں اور ریکوزیشن جمع نہ کرا سکیں،ترلے منتوں سے ملنے والی ایم پی اے شپ کو ٹھوکر مارتے ہیں ۔
پنجاب میں26 اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس دائر
















