کے پی میں ورک فرام اڈیالہ ،ڈی سی کی بجائے گنڈا پور کو معطل کیا جائے،عطا تارڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ،ڈی سی کی بجائے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی مدد کو نہ آیا،خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے ، کیا عوام نے آپ کو اس کام کےلئے مینڈیٹ دیا تھا، اسلام آباد پر چڑھائی کرتے اور گولیاں چلاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنالیا۔

وزیر اطلاعات نے کہاسرکاری املاک کو جلانا کوئی کارنامہ نہیں،12سال میں بھی ریسکیو نظام نہیں بنا سکے،صرف سیاحوں کی اموات نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکمرانی کا انجام ہے۔