ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض منظور کرلیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض منظور کرلیا،اعلامیے کے مطابق رقم بلوچستان میں 2منصوبوں پر خرچ کی جائےگی،بچوں کیلئے تعلیمی مواقع بہتر بنانے اور پانی کے تحفظ کو مضبوط کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن ہیسن نے کہا بلوچستان میں منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیمی محرومی کو کم کرنا ہے، بلوچستان واٹر سکیورٹی پراجیکٹ موسمیاتی تبدیلی کیخلاف مزاحمت بڑھانے میں مدد دے گا،صوبے میںانفراسٹرکچر اور انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔