اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی نے کھربوں مالیت کے 136 مطالبات زر منظور کرلیے،وزیرخزانہ اورنگزیب نے مطالبات زر قومی اسمبلی میں پیش کیے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیرخزانہ کے اظہار خیال کے دوران بات کرنے کا وقت مانگتے ہوئے کہا جتنے مطالبات زرپیش ہورہے ہیں، پولی کلینک سے ٹیم منگوالیں ،اخراجات سن کر ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے،اپوزیشن نے مطالبات زر کی منظوری کو چیلنج کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گنتی کرائی، مطالبات زر کی منظوری کے حق میں 116 ،مخالفت میں 32 ووٹ آئے،مطالبات زر کی منظوری کے دوران اراکین کی گنتی کے مطالبے کو مسترد کردیاگیا۔
قومی اسمبلی میں کھربوں مالیت کے 136 مطالبات زر منظور
















