انتظامیہ کی نااہلی، رواں سال 42 مسافر اور مال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار

لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی رواں سال کے ابتدائی 6ماہ میں مسافر اور مال بردار 42ٹرینیں حادثات کا شکار، ریلوے پٹریز کے مسائل کا مستقل حل کی بجائے جوگاڑ سے کام چلانے کا انکشاف، حادثات سے لاکھوں روپے مالی نقصان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز کا مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی کی خاطر انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کئے جانے کے باوجود بھی مسافروں کو سفری تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ پہلے 6یکم جنوری سے جو ن 2025تک 42مسافر اور مال بردار ٹرینیں حادثات کا شکار ہوئی ہیں جو کہ اوسط ہر ماہ کے حساب سے 7ٹرینوں کو حادثات کا سامنا ہے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت ہے جو کہ محفوظ سفر کو غیر محفوظ ظاہر کر رہا ہے جس سے عوام کا ریلویز پر اعتماد کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریلویز انتظامیہ ٹرینوں کے حادثات کے اسباب کا خاتمہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں مختلف مقامات پر پٹری کے مسائل کو حل کو مستقل کرنے کی بجائے جوگاڑ سے کام چلانا کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے حادثات کی روک تھام کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 3مختلف نوعیت کے حادثات بھی دیکھنے میں آئے ہیں جعفر ایکسپریس تخریب کاری کا شکار ہوئی اس کے علاوہ 21مئی 2025کو کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس ریلوے کراسنگ پر اینٹوں کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 15کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھی۔ اسی ماہ 30مئی 2025کو رحمان با ابا ایکسپریس اسی طرح کے حادثہ کا شکار ہوئی جبکہ یکم جو ن کو پاکستان ایکسپریس کا بھی حادثہ ہوا جون کے دوسرے ہفتہ میں تین ٹڑینوں کا حادثات کا سامنا رہا خوشخال خان خٹک پٹری سے اتر گئی۔ علامہ اقبال ایکسپریس بریک فیل ہوئی تھل ایکسپریس کار سے ٹکرا ئی اسی طرح 22مسافر اور 20مال بردار ٹرینیوں کے حادثہ سے متعدد مسافر زخمی ہوئے اور محکمہ کو کروڑوں روپے کی مد میں مالی نقصان کا سامنا رہا ہے ۔