اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے براہ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہاتنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں،ایران کو غیر ملکی جارحیت کےخلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
ایران کو جارحیت کیخلاف دفاع کاحق ہے،چیئرمین پی ٹی آئی
















