عمران خان نے احتجاجی تحریک2ہفتے کیلئے موخر کردی
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاجی تحریک 2 ہفتے کیلئے موخر کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی ،عظمیٰ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کی وجہ سے موخر کیا،پاکستان کو متحد ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل پرموقف ساری دنیا جانتی ہے۔
















