سٹاک مارکیٹ میںزبردست تیزی،اہم سنگ میل عبور

کراچی:(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میںانڈیکس ایک لاکھ 22600کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر جاپہنچا،انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیاجو ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے۔

عید تعطیلات کے بعد ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا تو سرمایہ کاروں کی توجہ وفاقی بجٹ پر مرکوز رہی، ماہرین کے مطابق متوقع مالیاتی اصلاحات، ٹیکس پالیسی میں نرمی اور آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا،بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، ریفائنری اور ٹیلی کام جیسے اہم شعبوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔