عید کے بعد سکولوں میں 30روزہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت


لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے عید کے بعد صرف 30روزہ سمر کیمپ کی اجازت دےدی ۔

عید کی چھٹیوں کے باعث سمر کیمپ لگانے بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمر کیمپ صبح ساڑھے7سے 10بجے تک لگایا جا سکے گا،بچوں سے سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا، سمر کیمپ میں ہوادار کمروں، پانی و سہولیات کا 100فیصد انتظام ہونا لازمی ہے۔