چیف الیکشن کمشنر ،ممبران کی تقرری ،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
اسلام آباد :(بیورورپورٹ) نئے چیف الیکشن کمشنر ،2ممبران کی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز ،وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کو خط لکھ کر ملاقات کیلئے مدعو کر لیا۔
لکھے گئے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا چیف الیکشن کمشنر ،2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ،آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیلئے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر ، 2ممبران کی تقرری کیلئے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کےلئے 16 مئی کو خط بھیجا ، چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کے تقرر پر مشاورت کےلئے تیار ہےں۔
















