سپیکر نے بغیر تحقیق میرا ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھیجا،عمر ایوب


ہری پور:(مشرق نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر تحقیق میرا ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھیجا،مدمقابل امیدوار نے 2018 اور 2024 کے الیکشن میں یہی اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرآ تھے جو ریجیکٹ ہوئے پھر پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں بھی ناکامی ہوئی۔

عمر ایوب نے کہاسپریم کورٹ کی رولنگ موجود ہے الیکشن کمشنر کیس کو نہیں سن سکتا،فرمائشی پروگرام کا قانونی طریقے سے مقابلہ کیاجائےگا، اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔