بجٹ کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی ،سینٹ کے10جون کو اجلاس طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کےلئے تمام تیاریاں مکمل،قومی اسمبلی ،سینٹ کے اجلاس 10جون کو طلب کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بلایا جا رہا ہے، نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری سے جلد جاری کر دیا جائےگا،اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا،ممکنہ طور پر مہنگائی، محصولات، ترقیاتی سکیموں اور دفاعی اخراجات کے اہم نکات شامل ہوں گے۔