آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ،3ارب سے متجاوز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ٹی برآمدات 21 فیصد سے زائد اضافے کےساتھ 3 ارب 14کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو پیش کردہ تحریری تفصیلات میں بتایا گیا پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا،جولائی سے اپریل تک آئی ٹی برآمدات 3 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔

پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد اضافہ ہوا، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئیں، پاکستان کو ڈیجیٹل خدمات کے شعبے میں ابھرتا ہوا مرکز بنا رہے ہیں۔