عوام کااعتماد ثبوت معیشت درست سمت گامزن ہے،وزیر خزانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے آئی پی ایس او ایس (اپسوس) کے دوسری سہ ماہی 2025 کے صارف اعتماد سروے نتائج کوبہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت قرار دےدیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا سروے نتائج ذمہ دارانہ معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی عکاسی کرتے ہیں،اعتماد کی نگرانی کے آغاز سے لےکر اب تک امید پسندی نے مایوسی پر سبقت حاصل کر لی ،معیشت کو مستحکم تصور کرنے والوں کی شرح اگست 2019 کے بعد بلند ترین سطح پر جاپہنچی، اپسوس سروے میں نظر آنے والا اعتماد صرف شہری علاقوں تک محدود نہیں بلکہ دیہی علاقوں، نوجوانوں اور خواتین میں بھی نمایاں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔