اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیروزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر کو ہیرو نہیں مانتا، ہیرو وہ ہے جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور آغاز سابق وزیر اعظم ذوالفقاربھٹو نے کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہااے کیو خان کا بطور سائنسدان جتنا کریڈٹ بنتا ،ایٹم بم تو کئی ممالک نے بنا لیے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے والے کم ہیں ،صرف حسد وبغض میں کہا جاتا ہے نواز شریف تو کرنا نہیں چاہتے تھے ،فیلڈ مارشل نے کہا حکومت ،پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی مذاکرات پر خوشی ہوگی،عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بجائے نوازشریف اور صدر آصف زرداری کو مذاکرات کا پیغام دیں۔
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر کو ہیرو نہیں مانتا،رانا ثنا
















