بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے،وزارتوں کے غیر ضروری اخراجات میں کمی جائے،صنعتکار


لاہور:( نعیم جاوید ) ملک کے معروف صنعتکاروں نے آئندہ وفاقی بجٹ میں دوست بجٹ بنانے کی تجویز دیدی، روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چیئرمین ڈاکٹر ارشد، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نواز کھوکھر ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز اور معروف صنعت کار اور فاونڈرز کے سربراہ میاں مصباح الرحمن نے کہا حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ضروری سبسڈیز اور گرانٹس کے حجم میں کمی کرے ،ایف بی آر کےلئے اہداف زمینی حقائق کے مطابق رکھے جائیں کیونکہ اس کےلئے ایف بی آر کو مہم جوئی کرنا پڑتی ہے جو قطعاً درست اقدام نہیں

صنعتکاروں نے کہا سبسڈیز اور گرانٹس میں مجموعی اخراجات میں 96ارب کی کمی کا تخمینہ خوش آئند ہے ،وزارتوں کے غیر ضروری اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے، آئندہ مالی سال کےلئے ایف بی آر کی آمدنی کا ہدف 14307ارب روپے رکھا گیا ہے جس کےلئے21فیصد کی نمو درکار ہے لیکن دیکھنا یہ ہے ایف بی آر کی اتنی استعداد ہے کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کر پائے گا،ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جلد مکمل کیا جائے،حکومت آئندہ مالی سال میں زرعی آمدنی کے ٹیکس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے اور اسے کسی با اثر طبقے سے بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں۔