اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سینٹ اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے کی،سول کورٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور ہونے پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا بل کی مخالفت نہیں کررہے ہیں طریقہ کار پر اختلاف ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر مملکت بل پیش کر رہی ہیں جن کو معلومات نہیں ، سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے ایوان میں اراکین کی کم تعداد پر احتجاج کرتے ہوئے کہاایوان میں چند سینیٹرز بیٹھے ،باقی خالی پڑا ہے پھر بھی کارروائی جاری ہے،سلیم مانڈوی والا نے سوالات و جوابات کے سیشن کی معطلی پر اپوزیشن کے موقف کی تائید کی۔
پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے اعتراف کیا موجودہ صورتحال سابقہ دور کی طرح ہی ہے اور تمام سوالات کا بوجھ ایک ہی وزیر پر ڈالنا درست نہیں،فیڈرل بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025، حوالگی ترمیمی بل 2025، پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں مزید ترمیم کا بل، سول سرونٹس ترمیمی بل 2025، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز بل 2025 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر تے ہوئے سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔
سینٹ میں سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
















