بلوچستان کے عوام کی محرومی کم کرنا میری وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے:پیر عمران احمد شاہ

ساہیوال (بےورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرسید عمران احمد شاہ ولی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی محرومی کم کرنا میری وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سکلڈ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے وسائل اور روزگار کی فراہمی پر پوری توجہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شکست سے زخم خوردہ مودی اپنی عوام سے فیس سیونگ کیلئے دوبارہ پاکستان کیخلاف جارحیت کی باتیں کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ ایمانی اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔،وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف اور مہنگائی کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہمیشہ سے فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر رہا ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرسید عمران احمد شاہ ولی کی ممبر پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم کی رہائش گاہ آمد۔ملک قاسم ندیم کی خوش دامن کی وفات پر اظہارتعزیت۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق اور صدر ساہیوال پریس کلب نعیم شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔