بجٹ ملک کےلئے بہتر ،عام آدمی کو ریلیف ملے گا،رانا ثنا


کراچی:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا،بجٹ میں عام آدمی کےلئے خوشخبری ہو گی۔

ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہامشکل دور میں ساتھ دینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ بجٹ ملک کےلئے بہتر ،عام آدمی کو ریلیف ملے گا، سب سے مشاورت کررہے ہیں، حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت بہتر ہوئی،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ملاقات میں زور دیا عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔