پی ٹی آئی نے احتجاجی سیاست تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
لاہور:( خبر نگار)پی ٹی آئی نے آئندہ دنوں میں احتجاجی سیاست تیز کرنے کا عندیہ دےدیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا جلد احتجاجی سیاست کرتے ہوئے دیکھیں گے،میرے اوپر 20مقدمات ہیں جن کا خود بھی علم نہیں،ملک میںسارا نظام جھوٹ پر کھڑا ہے،لڑ کر رہیں گے،صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، عدلیہ و صحافت کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ نظام ہوش کے ناخن لے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہاخیبر پختونخوا میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت مکمل ہو چکی،25کروڑ عوام کے مقبول لیڈر عمران خان کے ساتھ بھی سیزفائر ہونا چاہیے،موجودہ حالات کسی بھی سنجیدہ مذاکرات کی طرف اشارہ نہیں کرتے۔
















