شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی لاہور منتقل،ٹیسٹ


لاہور،ملتان:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف،پی آئی سی لاہور منتقل،مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی،جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔

قریشی کے وکیل رانا مدثر نے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، رپورٹس آنے پر کچھ معلومات مل سکیں گی دل میں کیا تکلیف ہوئی ،چیک اپ ،ٹیسٹوں کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا والد کی ای سی جی نارمل نہیں ، شوگر لیول بھی زیادہ تھا، شاہ محمود قریشی 2 سال سے ناحق قید میں ہیں۔