جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتی ہے،جسٹس ہاشم کافواد سے مکالمہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)9مئی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ہاشم نے فواد چودھری سے کہا آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہالاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کےخلاف درخواست پر اعتراضات لگائے، اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہالاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائی کورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے فواد چودھری سے کہاآپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں،فواد چودھری نے کہاپہلے بھی جیل گئے دوبارہ چلے جائیں گے۔