اسلام آباد: (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی سمیت متعدد بلز منظور،18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم، افسروں پر اپنے و اہلخانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازم ہوگا۔
منظور ہونے والے بلوں میںپاکستان شہریت ایکٹ میں ترامیم، تحویل ملزمان ، چائلڈ میرج پر پابندی ، اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ،ٹریڈ آرگنائزیشن ودیگر شامل ہیں،پی ٹی آئی کی جانب شدیدمخالفت کی گئی۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد منظور کرلی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کسی بھی امیدوار کو 5 مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔
دریں اثنا ایکٹ میں ترمیم کے تحت سول سرونٹ افسر اپنے و اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا،بل کے تحت نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل دونوں فریقین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا،بنا کوائف نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی، 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی بھی جرم قرار ہوگی، کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہوگی، جرمانہ بھی ہوگا۔
انکم ٹیکس سمیت متعدد بلز منظور،18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم
















