اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل منظور کرانے کی کوشش ناکام بنادی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل منظور کرانے کی کوشش ناکام بنادی۔

قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024منظور کرانے کی کوشش پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔

دوران اجلاس وزیر خزانہ اورنگزیب کی گنتی میں تحریک تو منظور ہوگئی تاہم اپوزیشن کی جانب سے بروقت نشاندہی پر کورم کی رکاوٹ سامنے آ گئی اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024پر اپوزیشن نے تحریک کی منظوری کےلئے گنتی چیلنج کردی، ایوان میں گنتی کی گئی تو کورم پورا نہیں نکلا، حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔