لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار تشکر کی تقریب کا پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں اہتمام کیا گیا جس میں انجم بٹ،طاہر غالب،ڈاکٹر رفیق،سہیل ملک،عارف خان،عامر نصیر بٹ،ذاکر حسین بخاری شریک تھے۔ شرکاءنے بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی رہنما سہیل ملک نے کہا کہ پاکستان آج بھٹو کی دی گئی ایٹمی صلاحیت کے باعث محفوظ ہے۔عارف خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا،انجم بٹ نے کہا کہ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج پر قوم کو فخر ہے۔طاہر غالب نے کہا کہ مودی نے پھر ایسی حرکت کی تو بھارت کو گھٹنے پھر منہ کی کھانا پڑیگی۔تقریب سے مسعود ملک، عامر نصیر بٹ،ڈاکٹر رفیق اور ذاکر بخاری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی،پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے مضبوط کیا: پیپلز پارٹی
















