بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کرائی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کرائی ،لمحات رقت آمیز تھے۔

خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میںپاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونےوالوں کی عیادت کی،میجر جنرل عمران خان بابر بھی ساتھ تھے، زیرعلاج زخمیوں کی صحت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ،ایک چیک پوسٹ پر 100سے زائد گولے پھینکے گئے،جوانوں کے حوصلے بلند اورصحت یاب ہونے کے بعد اپنے وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہافوجی آزادی کی ضمانت ہیں ، 78 سال بعد مکمل آزادی حاصل ہوئی ،تینوںافواج کے سربراہوں کی ہمتیں ،محبت لازوال ہے، ایک ہی رات کے اندر ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کردی، بھارت نے اب جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی،قوم پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی ممنون ہے، بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کرائی ،لمحات رقت آمیز تھے۔