آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا؟

لاہور (مشرق نیوز) معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی کا ”آپریشن بنیان مرصوص“ پر فلم بنانے کا عندیہ دیدیا۔ ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن بنیان مرصوص اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔

ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو کردار کیلئے موزوں قرار دیا جس پر نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ تاہم ایک اور صارف نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی دکھا کر وہاں اداکاری کر چکے ہیں اس لئے کسی ایسے پاکستانی اداکار کو موقع دینا چاہئے جس نے بھارت کیساتھ کام نہ کیا ہو۔ صارف کے اس تبصرے پر ہدایتکار نبیل قریشی نے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا اور خاموشی اختیار کی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں بھارت کو موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان نے کامیاب دفاعی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے اور پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن پڑوسی ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے جنگ جیت لی۔