اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے آئی ایم ایف سے بیل آو¿ٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔
برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف کےساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی، امریکہ کےساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے،بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا،چیزیں معمول کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا نیا بجٹ آنے میں ابھی 3 ،4ہفتے باقی ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
















