نہیں ہوسکتا بھارت اپنا کام کرتاجائے اور انتظار کرتےرہیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد: ( ) آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے آغاز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے فتح پاکستان کی ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا مسلح افواج کی مکمل تیاری ، کوئی رسک نہیں لے سکتے تھے، کارروائی دفاعی اقدام کے طورپر کی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا دنیا کی ذمہ داری ہے بھارت کو سمجھائے، بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں متواتر جھوٹ بولے، بھارت نے چھپ چھپ کر میزائل اور ڈرون داغے، بھارت کےلیے ثابت کرنا ناممکن ہے وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا نہیں ہوسکتا بھارت اپنا کام کرتاجائے اور انتظار کرتےرہیں۔