معاشی بحالی حقیقت ، ملک خود کو بدل کر رہا ہے، وزیر خزانہ

لندن:(مشرق نیوز) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے معاشی بحالی حقیقت ،پاکستان صرف اصلاحات نہیں بلکہ خود کو مکمل تبدیل کررہا ہے۔

لندن میں عالمی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہامعیشت بہتر، 3.6 کھرب کا پرائمری بجٹ سرپلس ہے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس ،اپریل میں افراط زر 0.3 فیصد پر آگئی ، پاکستان برآمدات ، پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے،رئیل سٹیٹ، ریٹیل ،زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا2028 تک تانبے سے سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمد متوقع ہے، پاکستان آئی ٹی فری لانسنگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ،آبی حقوق کی معطلی ناقابل قبول ہے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا۔