اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے پاکستان کا پہلگام حملے میں کوئی کردار نہیں،ہاتھ صاف ہیں ، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا۔
ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاکستا ن نے واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا،کبھی حملے میں پہل کی نہ کریں گے،بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا،جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بھارت الزامات کی بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کرے،پاکستان ذمہ دار ریاست ہے ،مودی حکومت کو یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے،خطے کا امن بھارت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی نذر ہو رہا ہے، پاکستان اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔
پہلگام حملے میں ہاتھ صاف ، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا،تارڑ
















