بھارت کو ہزیمت،IMFنے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)بھارت کو ایک اور ہزیمت،آئی ایم ایف نے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے واضح کیا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو شیڈول کے مطابق ہوگا،پاکستان کی درخواست پر بھی غور ہوگا،دوسرے ممالک کے خدشات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

ادھر وزارت خزانہ حکام کے مطابق پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کاپیکیج ملنے کاامکان ہے، بورڈ کی منظوری سے مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے،اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ پر 1.3 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کی منظوری بھی متوقع ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فنڈز 28 ماہ کی اقساط میں ملیں گے۔