بھارت شفاف تحقیقات کی پیشکش قبول کرے،شیری رحمن
اسلام آباد: (بیورورپورٹ )پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش پاکستان کا مثبت قدم ہے مودی حکومت واقعی سچ جاننا چاہتی ہے تو فوری شفاف تحقیقات قبول کرے۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاغیر جانبداری کو مسترد کرنا صرف دھوئیں اور آئینوں کی سیاست کو ظاہر کرتا ہے ، بھارت کی نئی پالیسی جنگی جنون کی عکاس بنتی جا رہی ہے ،نئی دہلی نے لاپرواہ حکمت عملی کا راستہ چنا ہے تو پاکستان تیار ہے۔
















