اے این پی کی اے سی پی ،پی ٹی آئی نے دعوت قبول کرلی

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے اے این پی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی،پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری ارباب شیرعلی اور رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان پر مشتمل 3 رکنی وفد کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرےگا۔

اے این کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں افتخار نے کہاپی ٹی آئی،ن لیگ،پیپلزپارٹی،جے یوآئی سمیت تما م جماعتوں کو شر کت کی دعوت دےدی،کانفرنس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹیز کی مشاورت سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا،مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پر متفقہ مو¿قف پیش کیا جائے گا۔