برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ

نئی دہلی (مشرق نیوز) جنوبی ایشیا کے خطے میں طب کے میدان میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں برٹش میڈیکل جنرل نے ملک کے ممتاز سرجن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر ادیب رضوی کو سال گزشتہ کا عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔برطانیہ کا یہ معتبر جریدہ ہر سال ان ماہرین طب، محققین اور طبی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے شعبہ طب میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دی ہوں۔

اس اعزازکی پروقار تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں بی ایم جےکے ایڈوائزری بورڈ کے شریک صدر، ڈاکٹر سنجے نگرہ نے اس اعزاز کا اعلان کیا اور پروفیسر ادیب رضوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوی نے ترقی پذیر ملک پاکستان میں صحت کی فراہمی کا ایک مثالی ماڈل متعارف کروایا، جو حکومت اور معاشرہ کے درمیان شراکت داری کی بہترین مثال ہے۔