وائٹ کوٹ ذمہ داری کی علامت، آنے والا ہر دن ہیلتھ کیئر سسٹم کیلئے بہتر ہوگا :خواجہ سلمان رفیق

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی وائٹ کوٹ تقریب 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر معین، پروفیسر یوسف، سابق پرنسپل پروفیسر وحید الحمید، ڈاکٹر سعدیہ شکیل، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے پروفیسر سارہ غفور، سابق پرنسپل پروفیسر نازیہ یزدانی، پرنسپل پروفیسر نبیلہ ریاض، ایم ایس ڈاکٹر فرح، پروفیسر الیاس، پروفیسر آصف علی شاہ، پروفیسر شاہد علی، انور رشید، ڈاکٹر طاہر اور طلباءو طالبات سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر الیاس نے وائٹ کوٹ پہننے والے طلباءو طالبات سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سابق پرنسپلز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے حال ہی میں 300 سے زائد ڈینٹل سرجنز کو بھرتی کیا ہے۔ بی ڈی ایس کے بچے چار سال بعد ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کر رہے ہوں گے۔ آنے والا ہر دن ہیلتھ کیئر سسٹم کیلئے بہتر ثابت ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔لاہور اور سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔کلینیکل ایکسی لینس بہت اہم ہے۔ اللہ تعالیٰ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے کو بہت پسند فرماتا ہے۔حکومت پنجاب نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینٹل سرجنز کو تعینات کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وائٹ کوٹ ایک ذمہ داری کی علامت ہوتا ہے۔یہ وائٹ کوٹ ہمارے بچوں کو پیشنٹ کیئر اور خدمت انسانیت کا پیغام پہنچاتا ہے۔ساری دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جدت اپنا رہی ہے۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 94 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 93 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے اپنی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔