سونا خریدنا خواب،قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

کراچی:(بیورورپورٹ)سونا خریدنا خواب،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی خطرناک حد کو چھو گیا، 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 373 روپے اضافے سے 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچا۔

ادھر ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو¿ نے سرمایہ کاروں کو سونے کی جانب مائل کیا،سونے کی تیز رفتاری نے زیورات کے خریداروں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔