اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف ،منظوری آئی ایم ایف سے مشروط،مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ریلیف دینے کےلئے سالانہ 12لاکھ آمدن تک ٹیکس چھوٹ کاامکان ہے ،ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے،تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی، دوسری جانب بھاری پنشن لینے والے پنشنرز پر 5 سے 20 فیصد تک ٹیکس تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ والے طبقے کےلئے فی الحال کوئی ریلیف کی زیر غور نہیں۔
ادھر وفاقی حکومت نے رئیل سٹیٹ سیکٹر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے سمری ارسال کر دی ،ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر نجیب میمن نے کہا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کےلئے جلد قانون سازی کی جائے گی، وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ،جلد ہی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف ،سالانہ 12لاکھ آمدن تک ٹیکس چھوٹ
















