اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ثنا مستی خیل کے گھر کا بجلی میٹر اتارنے پر پی اے سی اراکین کاشدید احتجاج،چیئرمین نے اجلاس نہ چلانے کااعلان کردیا۔
جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنا مستی خیل نے کہاچیئرمین واپڈا سے سوال کیا 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں کیوں ہوا؟ سوال کرنے کی پاداش میں رات گئے میرے گھر، رشتے داروں کے گھروں سے بجلی میٹر اتار لیے گئے،ثنامستی خیل نے کہااگر پی اے سی میں سوال کرنے پر انتقامی کاروائیاں ہوں گی تو کمیٹی کام کیسے کرے گی؟۔
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں لا کر سخت ایکشن کا مطالبہ کردیا،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا اپنے اراکین کی توہین برداشت نہیں ، کمیٹی انتقامی کارروائی واپس لینے تک کام نہیں کرے گی اگر لوگوں کو دھمکایا جائے گا تو کوئی رکن پارلیمنٹ کام نہیں کر سکے گا، معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں بھی لا رہا ہوں،کمیٹی اراکین نے کہا ممبر کے میٹر اتروانا غنڈہ گردی ،اراکین کی تضحیک ہے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے
ثنا مستی خیل کے گھر کا بجلی میٹر اتارنے پر پی اے سی اراکین کاشدید احتجاج
















