بیساکھی تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے‘ مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بیساکھی پراپنے خصوصی پیغام میں کہا بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے،گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔