اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران سے ملاقات کیلئے اہل،پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائےگی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنےوالوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھا میں سے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا،جیل حکام کےخلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلئے آزاد ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے عمرا ن خان سے ملاقات کیلئے طریقہ کار طے کرلیا
















