پشاور:(بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے گھر پر فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی،گھر پرتعینات سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے،فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گھر پر فائرنگ

















