کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بی این پی کادھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات ناکام،حکومتی وفد مایوس واپس لوٹ گیا۔
حکومتی وفد بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے لکپاس پہنچا، صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی،بات چیت میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر حکومتی وفد کو مایوس لوٹنا پڑا۔
سردار اختر مینگل نے کہا خواتین کی رہائی تک دھرنا ،مارچ جاری رہے گااب مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔
بی این پی کادھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات ناکام، حکومتی وفد مایوس واپس
















