پشاور: (بیورورپورٹ)شاندانہ گلزارکی حفاظتی ضمانت منظور، پشاور ہائیکورٹ نے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دےدی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دےدیا۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہیں،صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،مجھے پتہ چلا عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کا بھی گروپ ہے،مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے، اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو پھانسی لگی،سب پرانے ہتھکنڈے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ترجیح ہے،دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
شاندانہ گلزارنے پارٹی میں گروپ بندی کااعتراف کرلیا
















