اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خصوصی ہاٹ لائن پر باہر کی شکایات قبول نہیں کی جائیں گی ،سپریم کورٹ نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیاہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ و دیگر انتظامی امور پر ہے،سپریم کورٹ کے افسروں کی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں،باہر کی شکایات ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔
خصوصی ہاٹ لائن پر باہر کی شکایات قبول نہیں کی جائیں گی ،سپریم کورٹ
















