منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک جاپہنچی،اخراج بند

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک جاپہنچی،واپڈا نے اخراج بند کردیا۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ،36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے،ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی ، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔