چند جنرلز ،ججز نے نوازشریف کو نکال کر روڈ میپ ویژن 2025 کاخاتمہ کیا،احسن اقبال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے 2013 میں روڈ میپ ویژن 2025 بنایا ،چند جنرلز اور سپریم کورٹ کے ججز نے نوازشریف کو نکال کر منصوبہ ختم کر دیا، ملکی ترقی کیلئے 10سال کادورانیہ درکار ہے۔

احسن اقبال نے کہااوپر سپورٹس کمپلیکس کا جھوٹا مقدمہ بنا کر مجھے اڈیالہ جیل بھیجا گیا، حکومتیں ختم کرنے سے ترقیاتی منصوبوں کو ختم نہیں ہونا چاہیے، 4 سال بدترین فیصلہ سازی نے ملک کو تباہ کیا، تمام انویسٹرز ملک چھوڑ کر چلے گئے،عدم اعتماد سے پہلے پاکستان اندرونی سطح پر مکمل ڈیفالٹ ہو چکا تھا،انتخابات کا اعلان کر دیتے تو دو تہائی سے الیکشن جیت جاتے مگر سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی۔

وفاقی وزیر نے کہاخزانہ خالی تھا ،آئی ایم ایف پروگرام کو مجبوری کے تحت قبول کیا، افراط زر کی شرح 38 سے 4 فیصد پر آچکی ، سٹاک ایکسچینج40ہزار سے ایک لاکھ سے اوپر ہے،3مرتبہ اڑان کو روکا گیا،پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے میں 10سال لگتے ہیں اگر ترقی کرنی ہے تو 10سال کادورانیہ درکار ہے اب حکومت کو بزنس مین کے پاس آنا پڑے گا،وفاقی حکومت کا سارا بجٹ قرضوں کی نذر ہو جاتا ہے، معاشی بحالی کے چیلنجز درپیش ہیں، ٹیکس کولیکشن بہت کم ہے، جب تک ٹیکس اکھٹا نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔