پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں،آئی ایم ایف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سٹاف لیول معاہدے پر نمایاں پیشرفت ،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں،آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا پاکستان کےساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام ،کلائمیٹ فنانسنگ کےلئے بات چیت ہوئی،مذاکرات میںقرض ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی شعبے میں بہتری،لاگت کم کرنے ،معاشی ترقی کی شرح بڑھانے ، صحت عامہ کی بہتری، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ وموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے کہا پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، بات چیت مثبت رہی، مذاکرات کو حتمی شکل دینے کےلئے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے،پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کےلئے سخت معاشی اقدامات کیے ، مہنگائی کم کرنے کےلئے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ، بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کےلئے اصلاحات ،معاشی شرح نمو کو بڑھانے کےلئے ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ۔

اعلامیے میں کہا گیاکلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے ، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے مذاکرات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کر لیا،نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ،مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی گئی،مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔